عیش و جیش
معنی
١ - آرام و لطف، سرور و انبساط، بے فکری، ہنسی خوشی۔ "گویا میں دن رات کھیل کود اور عیش و جیش میں محو اور خوش رہنا چاہتی ہوں۔" ( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی، ٢٠:٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'عیش' کے ساتھ 'و' بطور حرف عطف لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'جیش' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور تحریراً ١٩٠٠ء کو "طلسم نو خیز جمشیدی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - آرام و لطف، سرور و انبساط، بے فکری، ہنسی خوشی۔ "گویا میں دن رات کھیل کود اور عیش و جیش میں محو اور خوش رہنا چاہتی ہوں۔" ( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی، ٢٠:٢ )